چار ملکی انوی ٹیشنل ٹورنامنٹ:آخری پول میچ میں ہندوستا ن کا مقابلہ جاپان سے ہوگا

ہیملٹن/ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے اپنے پچھلے سنسنی خیز میچ میں فاتح رہنے کے بعد چار ملکوں کے انوی ٹیشنل ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے آخری پول میچ میں سنیچر کو گالا گیر اسٹیڈیم میں جاپان کے خلاف صف آر ا ہوگی۔ہندوستان نے پچھلے مقابلے میں بلجیم کو 4۔5 سے ہرایا تھا جس سے اس کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ ہندوستان نے نورنگا میں پہلے مرحلے کے مقابلے میں جاپان کو یکطرفہ طریقہ سے 0۔6 سے شکست دی تھی اور وہ دوبارہ بھی اسی کارکردگی کا اعادہ کرنے کی کوشش کرسکتی ہے ۔ ہندوستان نے دوسرے مرحلے کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 2۔3 سے اور پھر بلجیم کو 4۔5 سے شکست دی۔چیف کوچ سیورڈمیرینے کو یقین ہے کہ ٹیم اپنی پچھلی غلطیوں میں اصلاح کرے گی اور ہم گیند کو اپنے قبضے میں رکھنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں گے ۔ ہمیں 75گز کے دائرے میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور جاپان کے خلاف میچ میں ہمیں اسی پر توجہ دینی ہوگی۔دنیا کے تیسرے نمبر کی ٹیم بلجیم کے خلاف پچھلے میچ میں ہندوستان نے دو بار اہم سبقت حاصل کی لیکن پھر حریف ٹیم نے اس کے ساتھ برابری کرکے میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔ حالانکہ رمن دیپ سنگھ کی مدد سے دلپریت سنگھ نے 59ویں منٹ میں گول کرکے اس میچ میں ہندوستان کو فتح دلادی تھی۔ہندوستانی ٹیم کا بڑا مسئلہ آخری لمحات میں گول کھانے کا رہا ہے اور پچھلے میچ میں اسی وجہ سے ٹیم نے بلجیم کو واپسی کرنے کا موقع دے دیا تھا اور کوچ کو سب سے زیادہ فکر اسی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی بلجیم کے خلاف بھی یکساں تھی لیکن اس بار ہم زیادہ موثر ثابت ہوئے ۔ ہم اس بار زیادہ جارحانہ انداز میں کھیلے ۔ لیکن ہمیں ابھی بھی گول کرنے اور آخر میں صحیح ڈھنگ سے میچ ختم کرنے کی تکنیک میں سدھار کرنا ہوگا۔ہندوستانی ٹیم پچھلے میچ میں کپتان منپریت سنگھ کے بغیر ہی اتری تھی جنہیں آرام کا موقع دیا گیا تھا۔ کوچ نے کہا کہ ہم نے یہ خطرہ اٹھایا تھا کہ کیونکہ ٹیم نوجوان مڈفیلڈروں کو موقع دینا چاہتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ چنگلین سانا کنگوجم ، مڈفیلڈر وویک ساگر پرساد، نل کانتا شرما اور ہرجیت سنگھ نے موقعوں کا فائدہ اٹھایا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں