سندھو اور سائنا کاکوارٹر فائنل میںمقابلہ ہوگا

جکارتہ/ ہندوستانی بیڈمنٹن کی دو کوئین پی وی سندھو اور سائنا نہوال کے درمیان انڈونیشیا ماسٹرز کا کوارٹر فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔لندن اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی سائنا اور اس کے بعد ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی سندھو نے کل اپنے دوسرے راؤنڈ کے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس مقابلہ سے یہ تو طے ہو گیا ہے کہ ایک ہندوستانی خاتون کھلاڑی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے گی۔دونوں ہندوستانی کھلاڑیوں نے آسان فتح کے ساتھ آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔دوسری سیڈ سندھو نے ملائیشیا کی گو جن وی کو صرف 31 منٹ میں ہرا دیا جبکہ سائنا نے چین کی چین جیاوجن کو 37 منٹ میں شکست دی۔اس دوران مرد جوڑی سانتوک سائی راج رکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ ہندستانی جوڑی نے چینی تائی پے کے لیاو مے من چن اور سو چنگ ہینگ کو 32 منٹ میں شکست دی۔ہندوستان کی ان دو اسٹار کھلاڑیوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر بہت کم مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔موجودہ وقت میں عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود سندھو اور 12ویں نمبر پر موجود سائنا کے درمیان اب تک دو کیریئر مقابلے ہوئے ہیں۔سائنا نے 2014میں انڈیا گراں پری میں سندھو کو شکست دی تھی۔اس وقت سائنا نمبر ایک اور سندھو نمبر دو تھیں۔سندھو نے اس شکست کا بدلہ تین سال بعد انڈین اوپن میں جاکر لیا۔تب تیسرے نمبر کی کھلاڑی سندھو نے چھٹے درجہ بندی کی سائنا کو شکست دی۔پریمیئر بیڈمنٹن لیگ میں ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوتا رہا ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر یہ دو ہندوستانی کھلاڑی تیسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔سندمرد جوڑی ریڈی اور چراغ شیٹی کا کوارٹر فائنل میں چوتھی سیڈ ڈنمارک کی جوڑی مینڈس کونریڈ پیٹرسن اور مینڈس پیلر کولڈگ کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں