راہل گاندھی کو چھٹی قطارمیں بٹھانا مودی حکومت کی گھٹیا سیاست: کانگریس

نئی دہلی26/جنوری﴿یواین آئی﴾داراحکومت دہلی میں آج 69ویں یوم جمہوریہ پروگرام میں کانگریس صدر راہل گاندھی کو انڈیا گیٹ لان میں چھٹی قطار میں بٹھانے پر پارٹی نے زبردست ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مودی حکومت کی گھٹیا سیاست قرار دیا لیکن یہ بھی کہا کہ ا س کیلئے آئین کے نفاذ سے متعلق یہ تقریب سب سے اہم ہے۔ کانگریس پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارچ رندیپ سرجے والا نے ایک ٹویٹ کرکے کہا’’پوری دنیا نے مودی حکومت کی گھٹیا سیاست دیکھی ہے اور اس حکومت نے سبھی روایات کو طاق پر رکھ کر جان بوجھ کر کانگریس صدر راہل گاندھی کو پہلے چوتھی قطار میں نشست دی لیکن پھر چھٹی قطارمیں بٹھایا۔ لیکن ہمارے لئے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور ہمارے لئے یوم جمہوریہ کی یہ تقریب سب سے اہم ہے ۔‘‘ واضح رہے کہ کل کانگریس نے مسٹر گاندھی کو چوتھی قطارمیں نشست دئے جانے کی اس بات کی تنقید کی تھی کہ وہ پہلی قطارمیں نشست پاتے رہے ہیں اور اس بار ایسا کرنا جمہوریت کے وقار کے خلاف ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں