جھار کھنڈ میں 19سالہ مسلمان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ بی بی سی کے مطابق نڈیا کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں سال نو کے موقع پر مبینہ طور پر اونچی آواز میں موسیقی بجانے سے منع کرنے پر ایک مسلمان کو مار مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت رانچی کے قریب مندار قصبے میں پیش آیا۔ہلاک کیے جانے والے 19 وسیم انصاری پونے میں دیہاڑی دار مزدوری کرتے تھے اور دو روز قبل اپنے گاؤں واپس آئے تھے۔ ’ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک گروہ نئے سال کا جشن منانے کے لیے اونچی آواز میں موسیقی بجا رہا تھا۔وسیم انصاری اور ان کے دو دوست اس گروہ کے پاس گئے اور انھیں بلند آواز میں موسیقی بند کرنے کا کہا۔ اس پر تنازع شروع ہوگیا اور وسیم پر اس گروہ نے حملہ کر دیا۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ان پر کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والے کسی تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں