لبریشن فرنٹ سربراہ یٰسین ملک گرفتار، سینٹرل جیل منتقل

سرینگر//(آفتاب ویب ڈیسک ) پولیس نے آج جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یٰسین ملک کو گرفتار کرکے سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک پولیس پارٹی نے محمد یٰسین ملک کو سرینگر کے آبی گذر علاقے میں واقع لبریشن فرنٹ کے صدر دفتر سے گرفتار کرلیا ۔گرفتار ی کے موقعے پر ملک نے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر ایک پولیس چھاﺅنی میں تبدیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ریاست ایک بڑی جیل ہے،جہاں کسی کو بھی آزادی سے گھومنے پھرنے اور بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گرفتار کرنا ، انہیں خانہ نظر بند کرنا، کرفیو نافذ کرنا اور قدغن عائد کرنا ایک معمول بن گیا ہے۔
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں