اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے ادھم مچائی ، شہری ہلاکتوں اور بجلی بحران پر بحث کا مطالبہ

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ اسمبلی اجلاس کے دوسرے دن آج اپوزیشن ممبران نے اُس وقت ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اجلاس کی کارروائی میں رخنہ ڈالا، جب سپیکر نے شہری ہلاکتوں اور بجلی سپلائی کی ابتری پر بحث کرنے کے مطالبے کو نامنظور کیا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے ان دو عوامی اہمیت کے حامل معاملات پر کھلی بحث کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن جب اسمبلی سپیکر نے اسے نامنظور کیا تونیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ممبران اسمبلی کے علاوہ ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید اور کمونسٹ پارٹی کے لیڈر محمد یوسف تارگامی نے احتجاج شروع کیا۔ اپوزیشن ممبران ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اجلاس کی کارروائی میں رخنہ ڈال دیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں