دھند کی چادر میں لپٹی دہلی ریل اورہوائی خدمات متاثر

نئی دہلی/یو این آئی/ قومی دارالحکومت میں دھند کا قہر جاری ہے اور اس کا اثر ریل اور ہوائی جہازوں پر زیادہ پڑ رہا ہے ۔ دھند کی وجہ سے کل 25 ریل گاڑیوں کو منسوخ کیا گیا، 24 کا راستہ بدلا گیا اور 68 تاخیر سے چلیں۔ویژیبلٹی کی کمی کی وجہ سے 20 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت5.7ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور ساڑھے آٹھ بجے رطوبت 100 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تھوڑا دن چڑھنے کے ساتھ دھند کی چادر کمزور ہوئی لیکن ریل اور ہوائی سروسز کو اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔ ہوا کا معیار کل کی طرح 'خراب زمرہ' میں رہا۔ سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ ﴿سي پي سي بی﴾ سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق منگل کو ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' سطح پر رہا۔ قومی دارالحکومت کے جنرل ایئر کوالٹی انڈیکس ﴿اے کیوای﴾ 390 تھا جو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت عام طور پر آسمان صاف رہنے کا مکان ہے لیکن کہیں کہیں دھند کے رہنے کی امید ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ کے ارد گرد رہ سکتا ہے جو اس موسم کا معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے ۔کل کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں