خود سپردگی کرنیوالے جنگجوئوں کی تفصیلات افشائ نہیں کی جائینگی:فوج،  باز آباد کاری ان کی دلچسپی اور صلاحیتوں کے مطابق کی جائے گی

سرینگر/یو این آئی / وادی کشمیر میں مزید تین نوجوانوں نے مسلح عسکری گروپ سے ناطہ توڑ کر گھر واپسی اختیار کی ہے۔ جموں وکشمیر پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ’وادی میں مزید تین نوجوان اپنے اہل خانہ کی اپیل پر واپس اپنے گھر آگئے ہیں۔ اللہ ان کا بھلا کرے‘۔ وادی میں گذشتہ دو مہینوں کے دوران قریب 10 مقامی جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی اختیار کی ہے، تاہم سیکورٹی اداروں نے اس رجحان کو گھر واپسی کا نام دیا ہے۔ ریاستی پولیس کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ جی ہاں۔ مزید نوجوانوں نے والدین کی اپیل پر تشدد کا راستہ چھوڑ کر گھر واپسی اختیار کی ہے‘۔ تاہم انہوں نے گھر واپسی اختیار کرنے والے نوجوانوں کی شناخت ظاہر کرنے سے اجتناب کیا۔ فوج کی ویکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ﴿جی او سی﴾ میجر جنرل بی ایس راجو نے گذشتہ ماہ یو این آئی کو بتایا ’سیکورٹی وجوہات کی بنائ پر اب خودسپردگی اختیار کرنے والے جنگجوؤں کی تفصیلات منکشف نہیں کی جائیں گی‘۔ انہوں نے بتایا کہ خودسپردگی اختیار کرنے والے جنگجوؤں کو ان کی دلچسپی اور صلاحیتوں کے عین مطابق بحال کیا جائے گا۔ وادی بالخصوص جنوبی کشمیر میں جنگجو بننے والے نوجوانوں کی گھر واپسی کا رجحان فٹ بالر سے لشکر طیبہ جنگجو بننے والے 20 سالہ ماجد خان عرف شان پولاک نے پیدا کیا۔ ماجد خان نے 16 نومبر کی شام کو ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل میں واقع 1 راشٹریہ رائفلز ﴿آر آر﴾ کے کیمپ میں خودسپردگی اختیار کی تھی۔ماجد کے والدین نے اسے ویڈیو پیغامات کے ذریعے واپس گھر آنے کی اپیل کی تھی۔ ماجدکی واپسی کے بعد متعدد دیگر مقامی جنگجوؤں کے والدین نے اپنے بیٹوں سے گھر واپسی کی اپیل کی تھی۔ ماجد کی گھر واپسی کے محض تین دن بعد جنوبی ضلع کولگام کے چمر دمہال ہانجی پورہ کے رہنے والے ایک 16 سالہ نوجوان نثار احمد ڈار نے 20 نومبر کو اپنے والدین کی اپیل پر پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کی ۔نثار احمد نے رواں برس 27 ستمبر کو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ماجد خان کی گھر واپسی کے بعد مزید والدین کی طرف سے اپنے جنگجو بیٹوں کو واپس گھر آنے کی اپیلیں جاری ہونے کے حوالے سے پولیس سربراہ ڈاکٹر وید کا کہنا ہے کہ ’یہ انتہائی حوصلہ افزائ رجحان ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں