صوبائی کمشنر کی صدارت میں 24ویں ایچ ایل سی میٹنگ کا انعقاد شہر میں سڑکوں کی کشادگی کے عمل اور کام کا جائزہ لیا گیا

سرینگر/صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میں 24ویں ایچ ایل سی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔جس میں شہر میںسڑکوں کی کشادگی کے عمل اور کام کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ کے دوران امام باڈہ جڈی بل روڈ ،مسجد حنفیہ زالڈگر روڈ،شالہ کدل روڈ اورقمرواری چوک سے پارمپورہ بائی پاس تک سڑک کی کشادگی کے کام کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنرنے متاثرہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کی جن کے ڈھانچے سڑک کی کشادگی کی زد میںآجاتے ہیں۔صوبائی کمشنر نے انہیں یقین دہانی دی کہ انہیں معقول معاوضہ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ با ز آبادکاری کے لئے بھی مناسب اقدمات کئے جائیںگے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں