وزیر اعلیٰ کا سابق ارکان قانون سازیہ کو خراج عقیدت ان کے لواحقین کی مدد کرنے کیلئے اقدامات وضع کرنے کی اسمبلی میںتجویز رکھی

جموں/وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سابق ارکانِ قانون سازیہ کو اپنے اپنے شعبوں کے ساتھ ساتھ ریاست کے سیاسی و عوامی منظر نامے میں اُن کے رول کیلئے اُنہیں خراجِ عقیدت ادا کیا ہے ۔ ایوانِ زیریں میں آج بجٹ اجلاس کے پہلے دن ماتمی قرار داد پر بولتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے فوت ہوئے ان ارکان کی ایمانداری اور اُن کے بے مثال ریکارڈ کیلئے اُن کی ستایش کرتے ہوئے کہا کہ ان ارکان نے عوام ک بہبودی کیلئے انتھک کام کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ایوان کے سامنے تجویز رکھی کہ ان سابق ارکان کے بچوں اور لواحقین کی باز آباد کاری اور انہیں مدد فراہم کرانے کیلئے طریقہ کار وضح کیا جانا چاہئیے ۔ وزیر اعلیٰ نے آنجہانی ایم ایل فوطیدار کو ایک ذہین سیاستدان قرار دیا جو اپنی محنت اور لگن کی بنا پر مرکزی وزیر کے عہدے پر پہنچے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آنجہانی لیڈر نے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے ساتھ باہمی طور پر کام کیا اور ریاست کے عوام اُن کے عوام دوست کام کیلئے انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ محبوبہ مفتی نے سابق وزرائ شیخ محمد مقبول اور صوفی محی الدین کو انتہائی ایماندار سیاستدان قرار دیا جن کی زندگیاں ہم سب کیلئے ایک مثال ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگرچہ یہ لیڈر سادگی سے اپنی زندگی گذارتے تھے تا ہم انہوں نے مختلف شعبوں میں جو بے مثال کردار ادا کیا اُسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے سابق ڈپٹی سپیکر مولوی عبدالرشید کو بھی خراجِ عقیدت ادا کیا جنہوں نے آخری سانس تک بانہال کے دور افتادہ علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے قابلِ فخر کام انجام دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے سابق ممبر پارلیمنٹ شبیر سلاریہ کو خراجِ عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیں ایک قابل وکیل اور سیاسی کارکن قرار دیا ۔ محبوبہ مفتی نے آنجہانی او پی صراف کو ریاست کے عوامی منظر نامے اور صحافتی برادری کی ایک معروف آواز قرار دیا ۔ انہوں نے ڈاکٹر سید نصیر احمد شاہ کو خراجِ عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ریاست میں طبی خدمات کو وسعت دینے میں ایک اہم رول ادا کیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے آنجہانی ایس کے ابرال کو بھی زبردست خراجِ عقیدت ادا کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کوشک بقولہ کو بھی خراجِ عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیں ماڈرن لداخ کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے خطے کو ترقیاتی بلندیوں تک لے جانے میں ایک اہم رول ادا کیا ۔ اس سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ ، ارکان اسمبلی ایم وائی تاریگامی ، محمد شفیع ، حکیم محمد یاسین ، نوانگ رگزن جورا ، ست شرما ، انجینئر رشید اور بشیر احمد ڈار نے بھی ماتمی قرار داد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فوت شدہ لیڈران کو خراجِ عقیدت ادا کیا ۔ بعد میں ایوان میں ان لیڈروں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں