سوپور میں ہولناک آگ، 25دکانیں خاکستر کروڑوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سوپور/کے این ایس/جی ایم سوپوری/ کارباری سرگرمیوں کے اعتبارسے چھوٹالندن کے نام سے مشہور شمالی قصبہ سوپورمیں جنرل بس اسٹینڈمیں واقع ایک مرغ فروش منظوراحمدخان کی دکان سے منگل کواذان فجرسے قبل لگ بھگ ساڑھے5بجے آگ نمودارہوئی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ بس اسٹینڈمیں آگ نمودارہونے کی خبرپھیلتے ہی نزدیکی بازاروں اوربستیوں کے لوگ بڑی تعدادمیں یہاں پہنچ گئے ،اورمرغ فروش کی دکان میں لگی آگ پرقابوپانے کی کوشش شروع کی گئی لیکن لوگ اپنی اس کوشش میں ناکام ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ آگ نمودارہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم اورفائرسروسزاہلکاراپنی گاڑیاں اوردیگرضروری سامان لیکریہاں پہنچ گئے ،جسکے بعدمقامی نوجوانوں کے اشتراک سے آگ پرقابوپانے کی کارروائی شروع کی گئی لیکن بقول ذرائع بچائوکارروائی شروع کئے جانے سے پہلے ہی آگ نے نزدیکی کئی دکانات اورایک ریستوراں کواپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔پولیس ذرائع کے مطابق تیزی سے پھیلی آگ نے کپڑوں ،ہوزری ،پلاسٹک ،جوتے اوردیگرروزمرہ استعمال کے کاروباری سامان سے بھرے دکانات اورلکڑی کے کام سے سجائے گئے ریستوراں کوپوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیاجبکہ دکانات کے شانہ بشانہ یاساتھ ساتھ ہونے کی وجہ سے بھی آگ نے یکے بعد دیگرے ان کاروباری مراکزکواپنی زدمیں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نصف درجن سے زیادہ گاڑیوں اوردرجنوں فائرسروسزاہلکاروں نیزمقامی نوجوانوں کی انتھک کوششوں کے باوجوداس ہولناک آگ پرقابوپانے میں کئی گھنٹے لگے۔ جبکہ اس دوران ایک درجن سے زیادہ دکانات اورایک ریستوراں کوناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں