بلبل لنکر اور تارہ بل میں آتشزنی کے واقعات دارالخیر کی طرف سے متاثرین میں امداد تقسیم

سرینگر/دارالخیر میرواعظ منزل کے سرپرست اعلیٰ اور حریت کانفرنس ’ع‘کے چیرمین میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے گزشتہ دنوںشہر خاص کے علاقہ بلبل لنکر اور تارا بل نواکدل سرینگرمیں آگ کی ایک بھیانک واردات میں نصف درجن رہائشی مکانات کے خاکستر ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اوران کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس دوران میرواعظ کی ہدایت پر دارالخیر میرواعظ منزل کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک وفد نے بلبل لنکر اور تارابل نواکدل جاکرمتاثرین کی چاول ، کمبل اور کچن کٹ وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں