امت مسلمہ کے دعاؤں کی بدولت مولانا مسرور عباس انصاری کی کامیاب سرجری  ان تما م افراد کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مولانا مسرور کو مشکل کی گھڑی میں یادکیا :مولانا عباس انصاری

سرینگر/اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ و سینئر حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے اپنے فرزند مولانا مسرور عباس انصاری کی کامیاب سرجری پر اﷲ تبارک و تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے اپنے ایک بیان میں مولانا عباس انصاری نے کہا کہ امت مسلمہ کے دعأوں کا نتیجہ ہے کہ مولانا مسرور عباس انصاری کی سرجری احسن طریقے سے کامیاب ہوگئی انہوں نے امت مسلمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مولانا مسرور عباس انصاری کو اپنے نیک دعاوں میں ہر وقت یاد رکھا ور اس کی سلامتی کیلئے دعاؤں کی مجالسوں کا اہتمام کیا جو ناقابل فراموش ہے انصاری صاحب نے جمہوری اسلامی ایران ،پاکستان ،ہندوستان جموں و کشمیر سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے وابسطہ علمائے کرام ،زاکرین،حریت رہنماؤں اور دیگر افراد کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے مولانا مسرور عباس انصاری کی سرجری کے موقع پر دعاؤں کے ذریعے ،فون کے ذریعے ،گھر یا اسپتال آکرمولانا کو یاد کیا ۔اور سرجری کی کامیابی کیلئے کوشاں رہے مولانا عباس انصاری نے مزید کہا کہ مسرور صاحب سرجری کے بعد سلامت ہیں اور مولانا مسرور انصاری کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے مومنین کے دعاؤں کا مزید انتظار ہے انہوں نے امت مسلمہ سے استدعا ئ کی کہ وہ مولانا مسرور صاحب کی صحت یابی کیلئے ہر وقت اﷲ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کریں

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں