چرٹھ قاضی گنڈ میں جنگجو مخالف اوپریشن کا آغازجنگجو نوجوانوں کی تلاش ، سڑکوں پر کانٹے دار تار بچھائی گئی

قاضی گنڈ/ نیازحسین /یو پی آئی /شام دیر گئے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے چرٹھ قاضی گنڈ گائوں کومحاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔ معلوم ہواہے کہ چرٹھ قاضی گنڈ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے سیل کرکے لوگوں کو گھروںمیں ہی رہنے کی تلقین کی ۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چرٹھ قاضی گنڈ گائوں/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کو پوری طرح سے سیل کرکے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ جنریٹر نصب کئے گئے ہیں، عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد 9آر آر ، ایس او جی نے چرٹھ قاضی گنڈ گائوں کو شام دیر گئے محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے چرٹھ قاضی گنڈ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ آئیں ۔ نمائندے کے مطابق گائوں میں پولیس وفورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ خصوصی جنریٹر بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں جب دفاعی ذرائع کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ چرٹھ قاضی گنڈ گائوں کو پوری طرح سے سیل کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ گائوں میں جنگجو چھپے بیٹھے ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک چرٹھ قاضی گنڈ میں گھر گھر تلاشی کارروائی جاری تھی ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں