بیروز گار نوجوانوں کو نوکریوں کے جعلی آرڈر فراہم کرنے والا گروہ بے نقاب ، 3گرفتار، سرغنہ روپوش

سرینگر/رضوان رحیم /سی این ایس / بے روزگار نوجوانوں کو جعلی نوکریاں فراہم کرنے والے گروپ کوصفا پورہ پولیس نے بے نقاب کر تے ہوئے تین افراد کو درجنوںقابل اعتراض دستا ویزات سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک روپوش ملزم سمیت کئی ایک کی تلاش جاری ہے ۔ ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کاروائی کی تفصیلات دیتے ہو ئے بتایا کہ صفاپورہ پولیس اسٹیشن کو دو لڑکیوں/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے چند لوگ کے بارے میں تحریر کیا کہ انہوں نے انہیں دھوکہ دیکر جعلی نوکریوں کے ا حکامات فراہم کئے جس پر پولیس اسٹیشن صفاپورہ میں کیس اندراج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد نے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے بعداس سلسلے میں ایس ایچ او صفاپورہ ایس ائی مدثر احمد کی قیادت میں ایک سپیشل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔ دوران تحقیقات سپیشل ٹیم نے لوگوں سے بھاری رقم حاصل کرکے انہیں جعلی نوکریاں کے احکامات فراہم کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کر کے تین افراد عامر احمد ساکن صفاپورہ ،روف احمد میر ساکن بڈ گام اور عاشق احمد جگو ساکن سرینگر کو جعلی ا حکامات ودیگر سرٹیفکیٹ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور ملوث شخص کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا ۔ ایس ایس پی گاندبل فیاض احمد لون نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ایسے گروہ کے بہکاوئے میں نہ آئیں ۔ اس دوران علاقے کے لوگوں نے بر وقت کاروائی کرنے پر صفا پورہ پولیس کی سراہنا کرتے ہوئے ایسی کاروائیوں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں