اوقاف انتظامیہ کو آمدن اور اخراجات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت ریاستی حج کمیٹی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاجارہاہے

جموں/مال ، حج واوقاف اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے اوقاف اسلامیہ حکام سے کہا ہے کہ وہ اوقاف کی اراضی کو مناسب ڈھنگ سے استعمال میں لائیں اور کہا کہ اس اہم ادارے کے مالی نظام میں بہتری لانے کی خاطر اختراعی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ وزیر نے یہ ہدایات آج یہاں حج و اوقاف محکموں کے کام کاج کا جائیزہ لینے کے دوران دیں ۔ انہوں نے حج 2018 کے تناظر میں ریاستی حج کمیٹی کے کام کاج کا بھی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری مال شاہد عنائت اللہ ، جے ایم سی کمشنر رومیش کمار ، ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر سید قمر سجاد کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ وزیر موصوف نے اوقاف انتظامیہ سے آمدن اور اخراجات سے متعلق تفاصیل طلب کیں ۔ سی ای او ریاستی وقف کونسل نے اوقاف اسلامیہ کی سرگرمیوں کا خاکہ اور آمدن سے متعلق تفاصیل پیش کیں ۔ میٹنگ کے دوران/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 اوقاف اسلامیہ کو درپیش کئی معاملات کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔ اے آر ویری نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ اراضی سمیت دیگر اثاثوں کی مناسب انونٹری تیار کریں تا کہ اس پر موثر ڈھنگ سے نظر گذر رکھی جا سکے ۔ انہوں نے ادارے کی مالی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے اوقاف اسلامیہ کے منتظمین سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی سہولیات سے منسلک منصوبے پیش کریں تا کہ لوگ استفادہ کر سکیں ۔ سٹیٹ حج کمیٹی کے کام کاج کا جائیزہ لینے کئے دوران کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر نے میٹنگ میں نئی حج پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور حج 2018 کے حوالے سے ہو رہی تیاریوں کی تفاصیل پیش کیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں