شوپیان میں 90طرز پر کریک ڈائون ایک درجن دیہات میں تلاشی مہم

شوپیان /نیازحسین /کے ایم این /جنوبی کشمیر میں عسکری سرگرمیوں میں اضافے کے چلتے شوپیان کے ایک درجن سے زائد دیہات میں نوے کی دہائی کی طرز پر جنگجو مخالف آپریشن انجام دیاگیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد پر امن طور پر اختتام کو پہنچ گیا۔ جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کے دوران جنگجوئوں کی سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیوں نے بھی جنگجو مخالف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔مختلف علاقوں میں آئے روز فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جھڑپیں ہورہی ہیں اورتازہ واقعات کے تناظر میں پلوامہ، شوپیان اور کولگام میں سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے بطور شوپیان میں ایک مرتبہ پھر ایک وسیع علاقے میںجنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیاجہاں پولیس اور فورسز کو جنگجوئوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔منگل علی الصبح پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ، فوج اور سی آر پی ایف سے وابستہ سینکڑوں اہلکاروں نے بیک وقت ضلع کے 13 دیہات کو محاصرے میں لیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کریک ڈائون کے دوران جن دیہات کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کی گئی،ان میںکچھ ڈورہ، چکو، بٹاپور،ابہٹو،بدر، لنڈورہ، گریند، مراد پور، بامن، ٹونگری کول، مانتری بگ، ہرمین اور دیگر ملحقہ دیہات شامل ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فورسز نے ان علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے جس دوران نہ کسی کو وہاں کی طرف جانے اور نہ ہی کسی کو باہر آنے کی اجازت دی گئی۔نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے علاقے میں قائم وسیع میوہ باغات کو بھی سخت محاصرے میں رکھا۔اسی اثنائ میں رہائشی مکانوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا جس دوران شیڈوں اور دیگر عارضی تعمیرات کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی،تاہم فورسز کا جنگجوئوں کے ساتھ آمنا سامنا نہیں ہوا۔ نمائندے کے مطابق کریک ڈائون کے تحت محاصرے میں لئے گئے علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول رہا اور مجموعی طور پولیس اور فورسز کے سینکڑوں اہلکاروں نے تلاشی کارروائی میں حصہ لیا لیکن فورسز کو کہیں پر بھی جنگجوئوں کا کوئی اتہ پتہ نہیں ملا۔کئی گھنٹوں کے بعد ان علاقوں سے فورسز کی واپسی کا عمل شروع ہوااور کریک ڈائون پر امن طور اختتام کو پہنچ گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں