کوچنگ سنٹر پر فوج کی یلغاردواساتذہ کو لہولہان کردیاگیا

بانڈی پورہ /عازم جان /جے کے این ایس /شاہ گنڈ حاجن بانڈی پورہ میں فوجی اہلکار کوچنگ سینٹر میں گھس گئے اور وہاں پر موجود دو اساتذہ کی ہڈی پسلی ایک کردی ۔ فورسز زیادتیوں کے خلاف لوگوں کی کثیر تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ حاجن بانڈی پورہ میں فورسز اہلکاروں نے لوگوں/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے مقامی لوگوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایسا کوئی واقع پیش نہیں آیا ہے۔ شاہ گنڈ حاجن میں اُس وقت اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب فوجی اہلکار کوچنگ سینٹر کے اندر گھس گئے اور وہاں پر موجود دو اساتذہ کی ہڈی پسلی ایک کردی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے بغیر کسی اشتعال کے اساتذہ کو گھسیٹ کر اُنہیں مارا پیٹا جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہو گئے ۔ علاقہ میںخبر پھیلتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے ۔ نمائندے کے مطابق فوجی زیادتیوں کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں مکمل ہڑتال سے زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئیں اس دوران سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں کوئی کام کاج نہیں ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آئے روز فورسز اہلکار حاجن گائوں میں گھس کر لوگوں کا زد کوپ کر رہے ہیں ۔احتجاج کرنے والوں کے مطابق اگر چہ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کی نوٹس میں بھی معاملہ لایا گیا تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔ اس ضمن میں جب دفاعی ترجمان کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوں نے لوگوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایسا کوئی واقع پیش نہیں آیا ہے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق اگر واقعی میں ایسا واقع رونما ہوا ہے تو وہ اس سلسلے میں کمانڈنگ آفیسر سے بات کرئینگے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں