طالبہ نے خودکشی کرلی مزدور پل سے گرکر لقمہ اجل

سرینگر/اے پی آئی / ڈوڑہ ڈگری کالج میں زیر تعلیم20سالہ دوشیزہ نے دریائ چناب میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ، اونتی پورہ میں بائی پاس کے نزدیک زیر تعمیر پل سے 2مزدور گر کر شدید زخمی ،ایک لقمہ اجل ایک کی حالت تشویشناک ۔ خطہ چناب کے ڈوڑہ قصبہ میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کا ماحول پھیل گیا جب ڈگری کالج میں زیر تعلیم ایک 20سالہ طالبہ نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ ایس ایس پی ڈوڑہ محمد شبیر نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری کالج میں زیر تعلیم 20سالہ دوشیزہ نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ،پولیس و فورسز نے مذکورہ دوشیزہ کی نعش دریائے جہلم سے برآمد کر کے معالے کی دفعہ 174کے تحت تحقیقات شروع کردی ۔ ادھر اونتی پورہ بائی پاس کے نزدیک زیر تعمیر پل سے 25سالہ محمد عباس میر ساکنہ لتر پلوامہ اور 27سالہ تنویر احمد ماگرے ساکنہ آری زال بڈگام نامی 2مزدور اپنی خدمات انجام دینے کے دوران گر کر شدید طو ر پر زخمی ہوئے ۔مذکورہ مزدوروں کو علاج کیلئے اونتی پورہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں 25سالہ محمد عباس میر نامی مزدور زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں