5/جنوری سے وادی میں برفباری کے امکانات

سرینگر/ 5جنوری سے برفباری اوربارشوں کاامکان ظاہرکرتے ہوئے موسمیاتی ماہرین نے خبردارکیاکہ ہرگزرتے دن کیساتھ شبانہ درجہ حرارت میں گرائوٹ جاری رہے گی ۔اس دوران کشمیروادی اورخطہ لداخ میں جاری شدیدٹھنڈکے چلتے سومواراورمنگل کی درمیانی شب ’شہرسرینگرمیں پارہ /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
منفی4.3،پہلگام میں منفی6.6،گلمرگ اورکرگل میں منفی6اورلیہہ میں منفی14.7ڈگری سلیشیس ریکارڈ‘کیاگیا۔ دن کے وقت دھوپ کے باعث درجہ حرارت بہتررہنے کے برعکس رات کے وقت مطلع صاف رہنے کے باعث پوری وادی میں سخت ترین سردی کی لہرجاری ہے ۔سرینگرمیں قائم محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ خشک موسمی صورتحال کے چلتے دن کے وقت کشمیروادی میں درجہ حرارت معمول پررہتاہے لیکن رات کے وقت آسمان صاف رہنے کی وجہ سے پارہ نقطہ انجمادسے نیچے رہتاہے ۔موسمیاتی ماہرین نے بتایاکہ سومواراورمنگل کی درمیانی رات بھی کشمیروادی اورلداخ خطے میں درجہ حرارت میں تنزلی ریکارڈکی گئی ۔انہوں نے وادی اورلداخ میں دوران شب ریکارڈشدہ درجہ حرارت کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ رات شہرسرینگرمیں پارہ منفی4.3،سیاحتی مقام پہلگام میں منفی6.6،سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی6،کرگل میں منفی6اورلیہہ میں منفی14.7ڈگری سلیشیس ریکارڈکیاگیا۔
انہوں نے بتایاکہ صوبہ جموں بشمول خطہ پیرپنچال اورخطہ چناب کے تحت آنے والے علاقوں میں بھی سردی کی لہرجاری ہے ۔ماہرین کے مطابق سومواراور،منگلوارکی درمیانی رات جموں شہرمیں درجہ حرارت صرف6ڈگری ،کٹرہ میں 6.5،بٹوٹ میں صرف2ڈگری،بانہال میں محض 0.9،بھدرواہ قصبہ میں منفی 0.1اوراودھمپورمیں 4.3ڈگری سلیشیس ریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات نے اگلے تین 2روزیعنی4جنوری تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایاکہ 5جنوری سے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اورمیدانی علاقوں میں بارشوں کاامکان ہے ۔ماہرین نے خبردارکیاکہ ہرگزرتے دن کیساتھ شبانہ درجہ حرارت میں گرائوٹ جاری رہے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں