حکومت ریاست میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی وعدہ بند ۔ لال سنگھ، ہاکی کھلاڑیوں کو بہتر بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا ۔ کانتا اندھوترہ

جموں /جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے ہاکی جموں و کشمیر کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ہاکی ٹورنامنٹوں میں طلاب اور دیگر کھلاڑیوں کی بڑے پیمانے پر شرکت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اُن کھلاڑیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریگی جو ہاکی کاکھیل انتہائی جذبے اور لگن کیساتھ کھیلتے ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے کل کے کے ہکو ہاکی سٹیڈیم میں مردوں اور خواتین کے چار روزہ ہاکی ٹورنامنٹوں کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہاکی جموں اینڈ کشمیر نے کانتا اندھوترہ کی قیادت میں کیا تھا ۔ وزیر موصوف نے اس طرح کے کھیل مقابلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد ملتی ہے تا کہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیل مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں ۔ صدر ہاکی جے کے کانتا اندھوترہ نے کہا کہ اُن کا ادارہ ریاست بھر میں ہاکی کھیل کو عام کرنے اور بہتر بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام 22 ضلعوں میں لڑکوں کیلئے 56 اور لڑکیوں کیلئے 26 ہاکی میچوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔بعد میں وزیر نے پہلے اور دوسرے مرحلے کے دوران جیتنے والی اور رنر اپ ٹیمز میں مومنٹوز اور ٹریک سوٹ تقسیم کئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں