ہالیپ، شاراپووا نے شینزین میں کی فاتحانہ شروعات

شینزین// دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی رومانیہ کی سمونا ہالیپ اور روس کی ماریا شاراپووا نے سال کے پہلے دن پیر کو شروع ہوئے شینزین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سیزن کی جیت کے ساتھ شروعات کی ہے ۔رومانیہ کی کھلاڑی ہالیپ نے امریکہ کی نکول گبز کو مسلسل سیٹوں میں شکست دی جبکہ روسی کھلاڑی شاراپووا نے رومانیہ کی مھولا بذارنیسکیو کو 6۔3، 6۔0 سے شکست دی۔ہالیپ کے سامنے دوسرے راؤنڈ میں اب گھریلو کھلاڑی چین کی ڈان ینگ ینگ کا چیلنج ہوگا جنہوں نے ایویجنیا روڈنا کو 6۔2 7۔5 سے شکست دی۔سال 2015 میں یہاں چمپئن بنی ہالیپ نے میچ کے بعد کہا کہ شینزین میں کھیلنا ہمیشہ عجیب ھوتا ہے ۔میری دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر یہ پہلی جیت ہے اس لئے میں خوش ہوں اور اپنے وقت سے لطف لے رہی ہوں۔ پانچ بار کی چمپئن شاراپووا نے ایک گھنٹے 22 منٹ میں بذارنیسکیو کے خلاف 18 ونرس لگائے اور یکطرفہ جیت اپنے نام کی۔روسی کھلاڑی نے میچ کے بعد کہا کہ ہر میچ مشکل ہوتا جا رہا ہے اور میں اب صرف اگلے میچ پر توجہ دے رہی ہوں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں