اولمپکس میں میڈل حاصل کرنا ہدف ہے، رابعہ شہزاد

کراچی: اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والی رابعہ شہزاد نے کہا ہے کہ جاپان میں ہونے والے اولمپکس میں میڈل میرا ہدف ہے جس کیلئے ٹریننگ میںمصروف ہوں۔ویٹ لفٹنگ میں قومی جونیئر چیمپئن رابعہ شہزاد نے اگلے اولمپکس گیمز میں میڈل حاصل کرنے کی ٹھان لی اور بھرپور ٹریننگ کا آغاز کردیا،19سالہ رابعہ شہزاد جاپان میں ہونے والے اولمپکس میں شرکت کرکے پاکستان کیلئے میڈل حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ رابعہ شہزاد نے پاور لفٹنگ میں قدم رکھا اورسنگاپور میں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، اب وہ ویٹ لفٹنگ میں قسمت آزمائی کررہی ہیں۔ انھوں نے جاپان میں ہونے والے اولمپکس کو اپنا ہدف قراردیا جس کیلئے وہ ٹریننگ میں مصروف ہیں، رابعہ شہزاد فروری میں امریکہ کے شہر نیو کیرولینا میں ہونے والی انٹرنیشنل ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد اپریل میں یوکرین کا رخ کریں گی اور وہاں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹورو کھیٹی کی زیرنگرانی ٹریننگ میں ویٹ لفٹنگ کے رموز سے آگاہی حاصل کریں گی۔رابعہ نے کہاکہ میں بھرپور محنت سے کامیابی پر یقین رکھتی ہوں، ذاتی اخراجات سے تربیت اور انٹرنیشنل ا یونٹس میں شرکت کررہی ہوں،اولمپکس میں شرکت اور میڈل کا حصول میرا خواب ہے، مجھے امید ہے میرا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں