آئی سی سی نے ایشیز ٹیسٹ کے بعد ایم سی جی پچ کو خراب قرار دیدیا

میلبورن/ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ﴿آئی سی سی﴾ نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ایشیز ٹیسٹ کیلئے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ ﴿ ایم سی جی ﴾ کی پچ کو خراب قرار دیا ہے ۔ اس پچ پر پانچ دن میں صرف 24وکٹ گرے اور بالاآخر میچ ڈرا ہوگیا۔آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں ہی ٹیموں نے اس پچ پر تنقید کی تھی جہاں میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 327رن بنائے اور دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 263رن بنا کرباری ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ انگلینڈ نے اپنی واحد اننگز میں 491رن بنائے لیکن پھر بھی وہ جیت نہیں سکی اور میچ ڈرا ہو گیا۔میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں آئی سی سی کو پچ کی تفصیلات دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم سی جی پچ پر اچھال بہت کم تھا اور یہ دھیمی پچ میچ کے ساتھ اور دھیمی ہوتی گئی۔ پانچ دن کے میچ میں بھی پچ کی حرکت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس پر قدرتی طور پر بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔میچ حکام نے بھی ایم سي جي کی پچ کو لے کر تشویش ظاہر کی تھی۔ مدوگالے نے کہا کہ اس پچ پر گیند اور بلے سے برابری کا کھیل نظر نہیں آیا۔ نہ تو اس نے بلے بازوں کی خاص مدد کی اور نہ ہی گیندبازوں کو وکٹ لینے کے مواقع دیئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں