دھیرج نے اپنے کیریئر کے اہم موڑ پر ہی غلط فیصلہ کیا ہے

نئی دہلی/ آئی لیگ کی ٹیم انڈین ایروز کے چیف کوچ لوئیس نارٹن ڈی مانتوس نے ٹیم کے گول کیپر دھیرج سنگھ کے یورپ میں امکانات تلاش کرنے کیلئے درمیان میں ہی ٹورنامنٹ چھوڑ دینے کے فیصلے پر سخت اعتراض کیا ہے ۔انڈر 17 فیفا ورلڈ کپ میں ہندستانی فٹ بال ٹیم کا حصہ رہے دھیرج نے ایروز کے ساتھ اپنے معاہدہ کو ختم کر کے یورپ اور انگلینڈ میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔آئي لیگ میں ایروز کیلئے اہم مرحلے پر دھیرج کے اس فیصلہ سے ان کی ٹیم کے کوچ پرتگال کے مانتوس کی طرف سے گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نوجوان فٹبالر نے اپنے کیریئر کے اہم موڑ پر ہی غلط فیصلہ کیا ہے ۔آئی لیگ میں ایروز کے موہن باگان کے ساتھ 1۔1 سے ڈرا ہوئے میچ میں مین آف دی میچ منتخب کئے گئے دھیرج ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں تھے لیکن اب وہ یورپ میں کھیلنے کے لیے غیر ملکی کلبوں میں ٹرائیل دیں گے ۔ شمال مشرق کے فٹبالر غیر ملکی کلبوں میں مدرویل ایف سی، انگلینڈ کی لیگ ووڈ چارلٹن پلئیر کلب، بلیک برن اسکاٹس اور ویسٹ ھیم یونائیٹڈ جیسے کلبوں کیلئے ٹرائیل میں اتریں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں