بلائنڈ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات مکمل

اسلام آباد/ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کو نسل و پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی افتتاحی تقریب کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب الحمرا کلچرل سینٹر لاہور میں ہو گی، رنگا رنگ تقریب میں4 ممالک کے کھلاڑیوں کے علاوہ ملک بھر سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔سید سلطان شاہ نے کہاکہ افتتاحی تقریب7جنوری کو متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں بیک وقت منعقد ہوگی، ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب دونوں مقامات پر دیکھی جائے گی، پاکستان میں ہونے والے تین میچز اورافتتاحی تقریب کو وزارت اطلاعات نے لائیوکوریج دینے کی منظوری دی ہے، انھوں نے کہاکہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ7سے21 جنوری 2018 تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں میزبان پاکستان ، بھارت ، نیپال اور بنگلہ دیش،آسٹریلیا، سری لنکا اورجنوبی افریقہ شامل ہیں۔ پاکستان ، بھارت ، نیپال اور بنگلہ دیش اپنے افتتاحی میچز پاکستان میں کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں گے۔واحح رہے کہ افتتاحی تقریب میں4 ممالک کے کھلاڑیوں کے علاوہ ملک بھر سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے، افتتاحی تقریب7 جنوری کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت ہو گی، متحدہ عرب امارات سے تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے دونوں مقامات پر دکھائی جائے گی، پاکستان میں افتتاحی تقریب سمیت3 میچز پی ٹی وی پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں