آئی پی ایل11:دھونی، رائنا اور جڈیجا کا چنئی میں بنے رہنا طے

نئی دہلی/ دو سال کی پابندی کے بعد دوبارہ آئی پی ایل میں واپسی کرنے جا رہی چنئی سپر کنگز ﴿سی ایس کے ﴾ لیگ کے 11ویں ایڈیشن کیلئے اپنے تین اہم کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی، سریش رینا اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو برقرار رکھ سکتی ہے ۔دھونی گزشتہ دو بار سے نئی ٹیم رائزنگ پنے سپرجائنٹس کی جانب سے کھیل رہے تھے جبکہ رائنا اور جڈیجہ گجرات لائنز ٹیم کا حصہ تھے ۔پنے کو گزشتہ سال فائنل میں ممبئی کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔چنئی ان تینوں اہم کرکٹروں کے علاوہ ڈیون براوو کو رائٹ ٹو میچ ﴿آرٹی ایم﴾ کارڈ سے خرید سکتا ہے ۔گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس 27جنوری کو ہونے والی لیگ کی نیلامی سے پہلے کپتان روہت شرما اور پانڈیا برادران ہردک اور کرنال کو بھی رٹین کر سکتی ہے ۔کھلاڑیوں کو رٹین کرنے کیلئے آخری تاریخ چار جنوری ہے ۔ایسے میں تقریبا تمام ٹیموں نے یہ طے کر لیا ہے کہ انہیں کن کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھنے اور کس کو رائٹ ٹو میچ ﴿آرٹی ایم﴾ کارڈ سے خریدنا ہے ۔دہلی ڈئیر ڈیولس اپنے دو اہم بلے باز رشبھ پنت اور شریس ایر کو ٹیم میں برقرار رکھ سکتی ہے ۔ دہلی نے اگرچہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کن دو تین کھلاڑیوں کو رٹین کرے گی لیکن پنت اور ایئر کا ہندستانی ٹیم میں کھیلنے کی وجہ سے ان کا دہلی کی ٹیم میں بنے رہنے کا امکان ہے ۔سال 2015 کی چمپئن سنرائزرس حیدرآباد کے پرچم بردار کپتان اور آسٹریلیائي اوپنر ڈیوڈ وارنر کو تو دو سال کی پابندی کے بعد لیگ میں دوبارہ واپسی کر رہا راجستھان رائلس اسٹیون اسمتھ کو ٹیم میں رکھ سکتی ہے ۔اسٹار سپورٹس اس بار آئی پی ایل میچوں نشر کرے گا اور رات آٹھ بجے والے میچ شام کے سات بجے سے شروع ھونے کا امکان ہے ۔ہر ٹیم نیلامی کے دوران زیادہ سے زیادہ تین کھلاڑیوں کو ہی رٹین کر سکتی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں