برازیل کی جیل میں ہنگامہ ،9قیدی ہلاک،106فرار

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ برازیل کی ایک جیل میں متحارب گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9قیدی ہلاک اور14زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کولونیا ایگروانڈسٹریل جیل میں اس وقت ہنگامہ آرائی شرو ع ہوئی ، جب ایک سیل کے قیدیوں نے دوسرے سیل کے قیدیوں پر حملہ کردیا، حملہ آروں نے وہاں موجودگدّوں کو آگ لگادی اور ہنگامہ آرائی کے دوران ہلاک ہونے والے قیدیوں کی لاشیں بھی آگ میں پھینک دیں۔حکام نے ہنگامہ آرائی کے دوران 9افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران 106قیدی فرار ہوگئے، جن میں سے 29کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں