شوپیاں کے متعدد دیہات میں سرچ آپریشن جاری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ فورسز نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں متعدد دیہات میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح فورسز نے شوپیاں کے کاچڈورہ، چکورہ ، باٹاپور، لنڈورہ، گاہنڈ، ہرمین ، مرا پور، بامن ، منتری بھگ اور دیگر متعلقہ علاقوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فورسز کو ان علاقوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک ان علاقوں میں تلاشی کارروائیاں جاری تھیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں