سوپور میں آگ کی واردات ، متعدد دکانیں خاکستر,

,

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ سوپور میں آج علی الصباح آگ کی ایک واردات مین متعدد دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح پانچ بجے سوپور کے مین بس سٹینڈ میں ایک پولیٹری شاپ سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے دیکھتے پھیل گئی ۔ آگ کی لپیٹ میں متعدد وکانیں اور ایک ریستوراں آگیا۔فائر برگیڈ میں کچھ ہی دیر میں موقعے پر پہنچ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران متعدد دکانیں خاکستر ہوچکی تھیں۔تاہم اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہوجانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپے لگایا جارہا ہے۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانا شروع کردیا ہے۔ آگ کی اس واردات میں جن لوگوں کی املاک خاکستر ہوگئیں ، اُن میں عبدالرشید خان ، منظور احمد خان ، عبدالستار ڈینٹھو، منصور احمد شیخ ، مشتاق احمد لارا، غلام حسن گنائی ، خورشید احمد لون ، محمد اکبر گنائی ، وسیم احمد غازی ،بشیر احمد خان ،محمد امین مون ، محمد الطاف تارا اور لیاقت احمد خان شامل ہیں۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں