بھارت مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرکے ہی تحریک کو ختم کرسکتا ہے:ڈاکٹر قاسم

 سرینگر/مسلم دینی محاز کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ  بھارتی حکمران جموں کشمیر کی تحریک آزادی کو جموں کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرکے ہی ختم کرسکتے ہیں۔ اس لئے ملت اسلامیہ جموں کشمیر پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس اکثریت کی حفاظت کریں۔ آج اگر دنیا میں بھوک اور غربت پائی جاتی ہے اسکی وجہ یہ نہیں ہے کہ دنیا میں غلہ اور میوہ جات کی ناکافی پیدا وار ہورہی ہے۔ دنیا میں ۰۳فیصد غلہ اور پچاس فیصد میوہ جات ٹرانسپوٹ کے ناقص انتظامات اور ذرائع کی وجہ سے ضائع ہوتے ہیں۔ اور غربت کی ایک بنیادی وجہ تمام ممالک میں ارب پتی لوگوں میں ہورہا اضافہ ہے۔ چین نے سب سے پہلے ’ایک بچہ‘ کا جو نعرہ لگا یا تھا اسکو اب وہ تبدیل کرچکے ہیں۔ ۷۸ئ میں سنگاپور حکومت نے لوگوں کو تین یا تین سے زائد بچے پیدا کرنے کی اپیل کی، فرانس او ر چلی میں حکومت نے تیسرے ، چوتھے اور پانچویں بچے کے لئے وظیفہ مقرر کیا ہے۔ کیونکہ آج کئی ترقی یافتہ ممالک کو جو بڑا مسلہ درپیش ہے وہ  Working Age Populationکی افزائش میں ہورہی کمی کا مسلہ ہے‘ اسی لئے کہیں پر ریٹائرمنٹ عمر میں اضافہ کیا جاتا ہے تو کہیں پر بوڑھوں، عورتوں اور بچوں کو  Working Age Population میں شامل کیا جاتا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں