دہلی گھنے کہرے کی چادر میں ریل اورفضائی خدمات متاثر

نئی دہلی /یواین آئی/ قومی راجدھانی میں کل سال کی آخری صبح گھنے کہرے کی لپیٹ میں رہی اور ویژیبلٹی کی سطح انتہائی کم رہنے سے ریل اور ہوائی خدمات بری طرح متاثر ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی آلودگی کی سطح بھی ’انتہائی بدترین‘سے ’خطرناک ‘سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سینٹر ل پولیوشن کنٹرول بورڈ ﴿سی پی سی بی﴾ سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو ہوا کا معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کئی علاقوں میں صبح ویژیبلٹی کی سطح بہت کم تھی جس کی وجہ سے 15ٹرینوں کو منسوخ ، 24کے ا وقات میں ردوبدل کیا گیا جبکہ چھ ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویژیبلٹی کی سطح انتہائی خراب رہنے سے فضائی خدمات بھی متاثر ہوئی۔ اگرچہ دن چڑھنے اور دھندکے کم ہونے کے ساتھ فضائی اور ریلوے خدمات میں بہتری آئی۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گھنے کہرے کی وجہ سے بڑی تعداد میں پروازیں متاثر ہوئیں۔ کم از کم 24گھریلو پروازوں کو دہلی کے بجائے ملحقہ دیگر ہوائی اڈوں پر اترنا پڑا۔ دہلی آنے اور یہاں سے جانے والی بہت سی پروازیں مقررہ وقت سے پیچھے تھی اور 10سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی۔ دسمبر میں یہ پہلا موقع ہے جب ہوائی اڈے پر گھنا کہرا دیکھا گیا ہے ۔ رن وے پر ویژیبلٹی 100میٹر سے نیچے تھی۔ گیارہ بجے تک پروازوں کی پوزیشن یہی تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں