پہلی بار یوم جمہوریہ پر 10مہمان خصوصی ہوں گے :مودی

نئی دہلی /یواین آئی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 2018کا یوم جمہوریہ یادگار ہوگا کیونکہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار اس یوم جمہوریہ کی تقریب میں ایک نہیں بلکہ تمام دس آسیان ممالک کے رہنما مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مسٹر مودی نے ریڈیو سے کل نشر ’من کی بات‘پروگرام میں ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ ملک کے لئے ایک تاریخی تہوار ہے لیکن 26جنوری 2018کا دن خاص طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس بار اس تقریب میں آسیان ممالک کے تمام 10رہنما مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان آئیں گے ۔ ایسا ہندوستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2017ہندوستان اور آسیان کے ممالک دونوں کے لئے خاص رہا ہے ۔ آسیان نے 2017میں اپنے 50سال پورے کئے اور اسی سال آسیان کے ساتھ ہندوستان کی شراکت کے 25سال بھی پورے ہوئے ہیں۔ یوم جمہوریہ پر دنیا کے 10ممالک کے ان عظیم رہنماؤں کا ایک ساتھ شریک ہونا تمام ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات ہوگی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں