رجنی کانت نے نئی سیاسی پارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا

چنئی /یواین آئی/ جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے سیاسی پارٹی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں گڈ گورننس اور مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔رجنی کانت نے اس موقع پر کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی کی تمام 234سیٹوں پر انتخاب لڑے گی اور ریاست میں گڈ گورننس اور مثبت تبدیلی لائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ تین سال کے اندر ایسا نہیں کر پائے تو وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیں گے۔ سپر اسٹار نے کہا کہ فی الحال سیاستدان لوگوں کو ان کی ہی زمین پر انہی کے پیسے لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی بلدیات کا الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ ان کے پاس وقت نہیں بچا ہے۔ رجنی کانت نے کہا، کہ سچائی ، کام اور ترقی ان کی پارٹی کے تین منتر ہوں گے۔ فی الحال ریاست میں جمہوریت خراب دور میں ہے اور دوسری ریاستیں ہماری ریاست کا مذاق اڑاتی ہیں۔ اگر میں اب بھی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ نہیں لیتا تو خود کو مجرم سمجھتا۔ سپرا سٹار کے اس اعلان کے ساتھ ہی ان کے حامیوںمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ رجنی کانت کے پارٹی بنانے کے اعلان کے بعد لوگ جگہ جگہ جشن منا رہے ہیں۔ جانے مانے اداکار انوپم کھیر نے سپر اسٹار کے اس قدم کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹوئٹ کیاکہ سال کا آخری دن سال کی سب سے بڑی خبر لایا ہے۔رجنی کانت سیاست میں آ رہے ہیں، جئے ہو۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں