مصر میں تین مشتبہ دہشت گرد ہلاک، 10گرفتار

قاہرہ /رائٹر/ مصر کے گرجا شہر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی میں تین مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے کل اس کی جانکاری دی۔بیان کے مطابق گرجا شہر کے بیرونی علاقے میں ایک فارم میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے تھے ۔ سکیورٹی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں تین مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ سکیورٹی فورسز کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران قاہرہ سے تقریبا 60کلومیٹر دور کالیوبیہ میں ایک اور کارروائی میں 10مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے ۔ان کے پاس سے کئی قسم کے دھماکہ خیز مادوں کے علاوہ خود کار ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ یہ چھاپہ ماری کرسمس اور نئے سال کے جشن کے پیش نظر کی گئی ہے ۔اس سے پہلے مصر کے ضلع ھیلوان کے قبطی آرتھوڈوکس چرچ پر کل صبح مسلح افراد نے حملہ کر دیا تھا جس میں کم از کم 11افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ بعد میں پولیس کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں