نئی دلی میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں پہلی بار10مہمانان خصوصی موجود ہونگے

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ 26جنوری یعنی یوم جمہوریہ پر نئی دلی میں منعقد ہونے والی کلیدی تقریب میں پہلی بار دس مہمانان خصوصی موجود ہونگے۔ تمام مہمان دس آسیان ممالک کے رہنما ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات خود وزیر اعظم نریندر مودی نے خود آج ’’من کی بات‘‘ کے نشریاتی پروگرام میں بتائی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق وزیر اعظم نے کہا یوم جمہوریہ ملک کے لئے ایک تاریخی تہوار ہے لیکن 26 جنوری 2018 کا دن خاص طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس بار اس تقریب میں آسیان ممالک کے تمام 10 رہنما مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان آئیں گے ۔ ایسا ہندوستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2017 ہندوستان اور آسیان کے ممالک دونوں کے لئے خاص رہا ہے ۔ آسیان نے 2017 میں اپنے 50 سال پورے کئے اور اسی سال آسیان کے ساتھ ہندوستان کی شراکت کے 25 سال بھی پورے ہوئے ہیں۔ یوم جمہوریہ پر دنیا کے 10 ممالک کے ان عظیم رہنماؤں کا ایک ساتھ شریک ہونا تمام ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات ہوگی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں