نئے سال کی آمد پر ریاستی عوام کو گورنر اور وزیر اعلیٰ کی مبارکباد

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ریاستی گورنر اور وزیر اعلیٰ نے نئے سال کے سلسلے میں ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے ۔سرکاری ترجمان کے مطابق اپنے ایک مبارک بادی کے پیغا م میںگورنر این این ووہرانے دعا کی ہے کہ نیا سال ریاست کے لوگوں کے لئے خوشحالی ، امن اور ترقی کی نوید لے کر آئے۔انہوںنے سماج کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کی دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی کہ سال 2018ئ ریاست میں امن ، ترقی ، خوشحالی اور مذہبی رواداری کے جذبے کو استحکام بخشے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ نیا سال ان لوگوں کی خوشحالی اور ترقی کی نوید لے کر آئے جنہوں نے ماضی میں کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں