حکومت ریاست کے گائوں گائوں میں سڑک رابطہ میسر کرنے کی وعدہ بند : اجے نندا

ریاسی/خزانہ اور منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے نندا نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کے ہر ایک گائوں کو سڑک رابطوں کے ذریعے سے جڑنے کے لئے پرعزم ہے۔ریاسی کے پونی تحصیل میں 3.33 روپے کی لاگت سے تعمیر ہورہی 6کلومیٹر لمبی سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پونی سے تھورنی تک سڑک میں بہتری آنے سے علاقے کے لوگوں کو عبورو مرور کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔ وزیر نے کہا کہ ان علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے جو ابھی سڑک رابطوں سے محروم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سڑک رابطوں سے ایک طرف سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ہوتا ہے اور دوسری طرف اقتصادی سرگرمیوں کو بھی بڑھاوا ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں تک ہرطرح کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ان کے معیار زندگی میں بہتر ی آسکے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے پانی ، بجلی ، صفائی ستھرائی ، پنشن اور دیگر شعبوں سے جڑے مسائل وزیر کی نوٹس میں لائے ۔انہوں نے یہ مسائل مرحلہ وار طریقے پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں