پیران پیر حضرت سید عبدالقادر جیلانی (رح) کا عرس پاک آج عقیدت واحترام کیساتھ منایاجارہاہے

 سرینگر/وادی بھر میں آ ج پیران پیر حضرت غوث العظم دستگیر(رح) کا سالانہ عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔ سخت سردی کے باوجود جمعہ اور سنیچر وار کی درمیانی رات خانیار اور سرائے بالا میں ہزاروں عقیدتمندوںنے شب خوانی کی جس کے نتیجے میں علاقہ کی فضائیں رات بھر روح پرور آوازوں سے گو نجتے رہی، محبوب سبحانی قطب ربانی پیران پیر حضرت غوث العظم دستگیر شیخ سید عبدالقادر جیلانی (رح) کا عرس پاک آ ج ریاست کے تینوں خطوں کے ساتھ ساتھ برصغیر کے کئی ممالک اور شہر بغداد میں واقع حضرت غوث العظم دستگیر (رض) (رض)  کی زیارت گاہ پر نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔ وادی میں اس مناسبت سے گذشتہ 10 دنوں سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ عرس کے سلسلہ میں وادی کی سب سے بڑی تقریب خانقاہ غوث العظم دستگیر (رح) خانیار سرینگر میں منعقد ہو رہی ہے جبکہ سرائے بالا میں بھی عقیدتمندوں کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا ۔ دستگیر صاحب(رح) کے عرس کے سلسلہ میںانتظامیہ نے زائرین کو لانے اور لیجانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے علاوہ پانی اور بجلی کے مناسب انتظامات کئے تھے جبکہ کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کی سہولیات کیلئے خصوصی کیمپ لگا دئے تھے۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا مولوی ریاض احمد ہمدانی نے حضرت محبوب سبحانی شیخ سید عبدالقادر جیلانی غوث العظم پیر دستگیر صاحب(رح) کے عرس مبارک پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاہ جیلان(رح) نے اسلام کی جو آبیاری تبلیغ واشاعت اور اُن کے تاریخی اسلامی کارنامے ، روحانی اور علمی کمالات عالم اسلام کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے اور اُن کی تعلیم قرآن وحدیث پر مبنی اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ مولانا نے ﴿جاری صفحہ ۱۱پر﴾
اپنے پیغام میں کہا ،کہ جناب سید عبدالقادر جیلانی علم وعمل ، ایمان وآگہی اور ولایت و قطبیت میں اعلیٰ مرتبہ ومقام پر عظمت و جلات کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا ،کہ جناب پیر دستگیر صاحب(رح) کے دنیا میں کروڑوں عقیدت مند موجود ہیں۔ حقیقی عقیدت کا رنگ اِسی وقت نکھر کر سامنے آئے گا جب آپ(رح) کے پاکیزہ اصولوں روحانی قدروں ، سنتوں کی پیروی، تقویٰ شعاری اور زہدوورع کی جملہ خوبیوں کو اپنانے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں