شام کے مشرقی غوطہ سے طبی سامان کی ترسیل شروع

جنیوا/رائٹر/ شام کے باغیوں کے قبضے والے علاقے مشرقی غوطہ سے دمشق کیلئے طبی سامان کی ترسیل شروع ہو گئی ہے ۔ شام میں ریڈ کراس سوسائٹی کی بین الاقوامی کمیٹی نے کل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دی۔صدر بشارالاسد کی فوج نے مشرقی غوطہ کو محاصرہ کررکھاہے ۔مشرقی غوطہ میں قریب چار لاکھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ 500مریضوں کو وہاں سے نکالنے کی اجازت دیں ورنہ وہ لوگ فوری علاج اور عدم طبی دستیابی کی صورت میں مارے جائیں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں