امریکہ میں بین الاقوامی کانفرنس آئندہ برس منعقد کی جائے گی

نیویارک / امریکہ کے نیویارک میں آئندہ برس ستمبر میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ ہندی سنگم فاؤنڈیشن کے سربراہ اشوک اوجھا نے یہاں یو این آئی کو فون پر دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج انڈین قونصل خانہ میں ہونے والی اس کانفرنس کا افتتاح کر سکتی ہیں۔ہندی زبان کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات اٹھانے والے جنرل قونصل سندیپ چکرورتی کانفرنس کے انعقاد کے سرپرست ہیں اور نیو جرسی میں سرگرم ثقافتی اور تعلیمی تنظیم کانفرنس کے شریک آرگنائزر ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ 13جنوری کو ہندوستانی قونصل خانہ میں یوم ہندی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ کین یونیورسٹی کے جینس جینسن اور کوئنس کالج کی جینیفر ایڈي پروگرام میں لیکچر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قونصل خانہ میں ہندی کلاسیں چلانے کے لئے ایک سنسکرت اور ہندی بولنے والے اسکالر کو مقرر کیا جا سکتا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں