مرکزکے رابطہ کاردنیشورشرما کی گورنراور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں وادی کے حالیہ دورے کے تاثرات سے دونوں کو آگاہ کیا

جموں/مرکزکے خصوصی نمائندے دنیشور شرما جو آج کل ریاست کے دورے پر ہیں نے کل یہاںگورنر این این ووہرا کے ساتھ راج بھون جموں میں ملاقات کی،/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب سے دنیشور شرما نے مرکزی رابطہ کار کی حیثیت سے اپنا چارج سنبھالا یہ ان کی گورنر کیاتھ چھٹی ملاقات تھی،مسٹر شرما نے گورنر کو اپنے حالیہ دورہ وادی کے تاثرات سے آگاہ کیا ، اس سے قبل انہوں نے وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران شرما نے وزیر اعلیٰ کو موجودہ دورے کے دوران سماج کے ہر طبقہ فکر کے ساتھ ان کے مشورے کی تفصیلات سے روشناس کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیشورشرما صرف دو روز تک وادی میں قیام کے بعد واپس چلے گئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں