شام میں کینسر میں مبتلا بچے علاج کیلئے صدر کی اجازت کے منتظر

دمشق/ شام کے صدر بشارالاشد ایک ایسی درخواست پر غور کر رہے ہیں جو کینسر میں مبتلا سات بچوں کے فوجی محاصرے میں موجود علاقے، مشرقی غوطہ سے انخلا سے متعلق ہے۔ برطانوی خیراتی ادارے کے ایک مشیر ہمیش دی بریٹن گورڈن نے بتایا ہے کہ صدر اسد کے پرائیویٹ دفتر نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ یہ سات بچے مشرقی غوطہ میں موجود ان 130 بچوں میں شامل ہیں جنہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ دمشق کے نواحی علاقے گذشتہ چار برس سے فوج کے زیر قبضہ ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں امدادی ادارے ریڈ کراس نے کہا تھا کہ مشرقی غوطہ میں زندگی ناممکن ہوتی جا رہی ہے، اور وہاں صورتحال خطرناک نقطے پر پہنچ چکی ہے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ وہاں سے طبی بنیادوں پر متاثرین کے انخلا کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ اب تک درجنوں شہری حالیہ دنوں کی حکومتی بمباری سے ہلاک ہوئے اور بہت سے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں