فلپائن میں جہاز حادثے کا شکار252مسافر صحیح سلامت

ریئل/فلپائن کے ساحلی محافظوں نے دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع سمندر میں کل حادثے کا شکار ہوئے جہاز کے پائلٹ عملے کے اراکین سمیت 252مسافروں کو صحیح سلامت بچا لیا ہے ۔ساحلی محافظ دستے کے افسر کیپٹن آرمانڈ بالیو نے آج بتایا کہ جہاز صبح قریب نو بجے ساحل سے روانہ ہوا تھا اور آدھے گھنٹے بعد ہی تیز ہواؤں اور شدید لہروں کی زد میں آنے کی وجہ سے ایک طرف ڈوب گیا۔انہوں نے بتایا کہ جہاز میں پائلٹ سمیت 257 لوگ سوار تھے ۔ساحلی محافظوں نے حادثے میں مرنے والے پانچ افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں اور پائلٹ عملے کے دیگر 252مسافروں کو بچالیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں