باہر دئے گئے بیان پر ایوان میں معافی نہیں :نائیڈو

نئی دہلی/یواین آئی/راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے منموہن موضوع پر وزیراعظم نریندر مودی کی معافی کے کانگریس اراکین کے مطالبے کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہ ایوان کے باہر دئے گئے بیان کیلئے ایوان میں معافی نہیں مانگی جاسکتی ۔ مسٹر نائیڈو نے اس مسئلے پر وقفہ سوال کے دوران کانگریس اراکین کے ہنگامے کے دوران یہ بات کہی۔وقفہ صفر میں بھی اسی مسئلے پر کارروائی ملتوی ہونے کے بعد وقفہ سوال شروع ہوتے ہی کانگریس رکن ایوان کے بیچو بیچ آگئے اوروزیراعظم معافی مانگیںکے نعرے لگانے لگے ۔اس پر چیئرمین نے کہا کہ جب بیان ایوان میں نہیں دیا گیا ہے تو یہاں معافی مانگنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ہنگامہ کرنے والے کانگریس اراکین کو وقفہ سوال چلنے دینے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ کوئی بھی شخص معافی نہیں مانگے گا۔ایوان میں کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ باہر دئے گئے بیان کے لئے ایوان میں کارروائی ملتوی کرنے کی روایت نہیں ہے ۔اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔اس مسئلے کے حل کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان منگل کو بات چیت ہوئی تھی،لیکن اس کے بے نتیجہ رہنے کی وجہ سے کانگریس اراکین نے آج پھر اس مسئلے کو ایوان میں اٹھایا۔سرمائی اجلاس میں اب تک چار دن میں سے صرف ایک دن ہی کارروائی مناسب انداز طریقے سے چلی ہے اور بقیہ تین دن کوئی کام کاج نہیں ہوسکا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں