نیشنل کانفرنس ممبران قانون سازیہ کا خصوصی اجلاس اسمبلی سیشن کے بارے میں پارٹی لائحہ عمل مرتب

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ممبرانِ قانون سازیہ کا ایک غیر معمولی اجلاس شیر کشمیر بھون جموں میں کارگذار صدرِ عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آنے والے اسمبلی اجلاس کے بارے/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 میں پارٹی کے لائحہ عمل اپنانے پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پارٹی کی جانب سے اٹھانے والے معاملات، جن میں عوامی مشکلات و مسائل، ضروریاتِ زندگی کی عدم فراہمی، امن و قانون کی بگڑی ہوئی صورتحال، کورپشن، چور دروازے سے بھرتیاں اور حکومت کی ریاست دشمن پالیسیوں شامل ہیں، کو ایوان میں اجاگر کرنے کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ عمر عبداللہ نے ممبرانِ قانون سازیہ کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے مسائل و مشکلات اُجاگر کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز کو اسمبلی تک پہنچانا ایک ممبر اسمبلی کا فرض ہوتا ہے کیونکہ لوگ اپنے قیمتی ووٹوں سے اسی مقصد کیلئے اپنا نمائندہ چنتے ہیں۔ اجلاس میں پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صدرِ صوبہ جموں دیوندر سنگھ رانا کے علاوہ جملہ ممبرانِ اسمبلی و قانون ساز کونسل موجود تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں