راجوری میں کھدائی کے دوران صدیوں پرانا قلعہ پایا گیا

سرینگر//( آفتاب ویب ڈیسک ) خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ضلع راجوری میں ہفتہ کے روز نجی اراضی کے ایک حصے پر تعمیراتی کام کے لئے کھدائی کے دوران ایک قدیم قلعہ پایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بتایا ’سڑک کے کنارے نجی اراضی پر تعمیراتی کام کے لئے کھدائی کے دوران صدیوں پرانا ایک قلعہ پایا گیا‘۔ انہوں نے بتایا ’اس کی اطلاع ملتے ہی میں بذات خود اس جگہ پر پہنچ گیا‘۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ قلعہ سے متعلق معلومات کا پتہ لگانے کے لئے ریوینیواور دوسرے محکموں کے اہلکاروں کو کام پر لگادیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آرکولوجیکل سروے آف انڈیا کو بھی مطلع کیا گیا ہے تاکہ قلعہ کی تاریخ کا پتہ لگایا جاسکے۔
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں