سنتھن ٹاپ پر سومو گاڑی الٹ گئی ،7افراد زخمی

سرینگر//( آفتاب ویب ڈیسک ) اننت ناگ ۔ کشتواڑ شاہراہ پر سنتھن ٹاپ کے نزدیک آج ایک سڑک حادثے میں 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ اُس وقت ہوا جب مسافروں سے بھری ایک سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر الٹ گئی۔اس حادثے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہوئے افراد کو مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔زخمی مسافروں کی شناخت غلام قادر ولد غلام محمد ساکنہ ہلر شاہ آباد ، اُس کی بیٹی مدھو جان ، علی محمد ولد غلام نبی ساکنہ ہلر ، بلال احمد ساکنہ ماگام ، بشیر احمد ساکنہ پالپورہ دیلگام ، غلام نبی کھانڈے ساکنہ ویلگام، اور صومو ڈرائیور بلال احمد ساکنہ دھرنا کے بطور ہوئی ہے ۔
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں