سرحد پر جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرنے پر بھارت پاک متفق

سرینگر//( آفتاب ویب ڈیسک ) بھارت اور پاکستان کی افوا ج نے سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر امن و سکون قائم کرنے کے لئے سال 2003میں دونوں ملکوں کے درمیان ہوئے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔نئی دلی میں دونوں ملکوں کے درمیان سہ روزہ میٹنگ کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں دونوں طرف کے فوجی حکام نے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور بھارتی سرحدی حفاظتی فورس کے حکام کے درمیان سہ روزہ سالانہ اجلاس نئی دہلی میں10نومبر کو اختتام پذیر ہوا۔دونوں ملکوں کے حکام نے اس اجلاس میں جہا ں جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے پر اتفاق کیا ہے وہیں سرحد کے آر پار سمگلنگ روکنے اور غیر قانونی طور سرحد عبور کرنے جیسے معاملات پر بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں