کولگام میں لاش بر آمد

سرینگر //(آفتاب ویب ڈیسک ) جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک 50سالہ شہری کی لاش پر اسرار حالت میں بر آمد کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولگام کے کنڈی پورہ علاقے میں ایک مقامی میوہ باغ سے غلام محی الدین گنائی ولد محمد یوسف گنائی ساکن کنڈی کولگام نامی شخص کی لاش پر اسرار حالت میں بر آمد کرلی ہے۔ پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے لئے لاش اپنی تحول میں لیکر تحقیق شروع کردی ہے۔
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں